20 نومبر 2015 - 11:08
فرانس کے وزیر اعظم: داعش نے پناہ گزینوں کے بحران سے ناجائز فائدہ اٹھایا

فرانس کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ داعش کے دہشت گردوں نے اس ملک میں پناہ گزینوں کے بحران سے ناجائز فائدہ اٹھایا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے وزیر اعظم مانوئیل والس نے جمعرات کے دن کہا کہ پیرس حملوں میں ملوث داعش کے دہشت گردوں نے پناہ گزینوں کے بحران سے ناجائز فائدہ اٹھایا اور وہ فرانس میں داخل ہوگئے جبکہ بعض دہشت گرد فرانس میں رہائش پذیر تھے۔ واضح رہے کہ جمعے کے دن پیرس میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں میں ایک سو تیس سے زیادہ افراد ہلاک اور تین سو پچاس سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔ دہشت گرد گروہ داعش نے ان حملوں کی ذمےداری قبول کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169